حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات نہ ہو سکے، بابر اعوان ٹیم بات چیت کئے بغیر روانہ

May 26, 2022 | 00:49:AM
سپریم کورٹ، حکومتی اور تحریک انصاف، مذاکراتی ٹیموں، مذاکرات نہ ہو سکے،
کیپشن: بابراعوان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)سپریم کورٹ کی ہدایت پر حکومتی اور پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان ہونے والے مذاکرات نہ ہوسکے اور پی ٹی آئی کی ٹیم حکومتی ٹیم کے تاخیر سے آنے کے باعث بات چیت کئے بغیر ہی روانہ ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیف کمشنر آفس اسلام آباد میں دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی کی ٹیم بابر اعوان کی قیادت میں شب 10 بجے پہنچی لیکن وہاں حکومتی مذاکراتی ٹیم موجود نہیں تھی تو وہ گفت و شنید کے بغیر ہی روانہ ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف بات چیت کرے انارکی نہ پھیلائے ، ایاز صادق