(24 نیوز)سپریم کورٹ کی ہدایت پر حکومتی اور پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان ہونے والے مذاکرات نہ ہوسکے اور پی ٹی آئی کی ٹیم حکومتی ٹیم کے تاخیر سے آنے کے باعث بات چیت کئے بغیر ہی روانہ ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیف کمشنر آفس اسلام آباد میں دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی کی ٹیم بابر اعوان کی قیادت میں شب 10 بجے پہنچی لیکن وہاں حکومتی مذاکراتی ٹیم موجود نہیں تھی تو وہ گفت و شنید کے بغیر ہی روانہ ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف بات چیت کرے انارکی نہ پھیلائے ، ایاز صادق