(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کاکہناہے کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن بھون نے کہاکہ قیام امن کیلئے ہر ممکن قدم اٹھانا رانا ثنا اللہ کی ذمہ داری ہے ،قیام امن کیلئے حکومتی نااہلی پر پریشان ہوں ۔
دوسری جانب وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل حفیظ الرحمان نے کہاہے کہ کنٹینر ہٹانے کے عدالتی احکامات کے بعد ہجوم اسلام آباد میں آیا،جلاﺅ گھیراﺅ کے بعد اب ہر طرف آگ لگی ہے،حفیظ الرحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ ڈی چوک سے انہیں ہٹوائے جنہوں نے املاک کونقصان پہنچایا،ذمہ داروں کے خلاف ایکشن ہونا چاہئے ۔
یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ: اسلام آباد کا ڈی چوک میدان جنگ بن گیا، شیلنگ سے خاتون رکن اسمبلی بے ہوش