حکومت نے ریڈ زون کی سکیورٹی کیلئے فوج طلب کرلی 

May 26, 2022 | 02:08:AM
حکومت، تحریک انصاف، لانگ مارچ، ریڈ زون، امن اومان، فوج طلب
کیپشن: پارلیمنٹ ہائوس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت نے ریڈزون کی سکیورٹی کیلئے فوج طلب کرلی،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی زیرصدارت وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،جس میں حکومت کے دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ریڈ زون میں امن وامان کے حوالے سے مشاورت کی گئی ، مشاورت کے بعد فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فوج آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت طلب کی گئی ،اہم سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی پر فوج تعینات ہو گی ،فوج پارلیمنٹ ہاﺅس، سپریم کورٹ ، ایوان صدر کی سکیورٹی پر مامور ہو گی ۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ اسلام آباد میں داخل ہوچکا ہے، چیئرمین عمران خان نے کارکنوں کو ڈی چوک میں جمع ہونے کی کال دے رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایاز صادق سے فون پر رابطہ ہوا، آفیشل بات نہیں کی، اسد قیصر