(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ڈی چوک پر جتنے لوگ ہیں انتظار کریں میں آ رہا ہوں ،امپورٹڈ حکومت سے الیکشن کی تاریخ لئے بغیر نہیں جائیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کا کہناہے کہ عوام کا سمندر لے کر ہم ڈی چوک آ رہے ہیں،ڈی چوک پر جتنے لوگ ہیں انتظار کریں میں آ رہا ہوں ،چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ شیلنگ کرنے والی پولیس ہمیں دیکھ کر سمجھ جائے گی یہ جہاد کرنے آئے ہیں ،امپورٹڈ حکومت سے الیکشن کی تاریخ لئے بغیر نہیں جائیں گے،انہوں نے کہاکہ ہم سیاست کرنے نہیں جہاد کرنے آ رہے ہیں ،امپورٹڈ حکومت سے جون کی الیکشن تاریخ لے کر جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے ریڈ زون کی سکیورٹی کیلئے فوج طلب کرلی