عبدالقدوس بزنجو  کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش

May 26, 2022 | 09:37:AM
تحریک عدم اعتماد پیش،فائل فوٹو
کیپشن: تحریک عدم اعتماد پیش،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحر یک عدم اعتماد کی قراداد صوبائی اسمبلی میں آج پیش کی جائے گی۔

قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے وزیراعلیٰ  عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش کرنے کیلئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی صبح 10 بجے طلب کیا تھا۔

اسمبلی قوائد کے مطابق اس قرار داد کو ایوان میں پیش کرنے کیلئے محرک کو 65 میں سے 13اراکین اسمبلی کی حمایت درکار ہوتی ہے۔

عبدالقدو س بزنجو کے خلاف ان ہی کی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال ، اور ان کے حامی سردار یار محمد رند ،اے این پی کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی سمیت 14 اراکین نے 18 مئی کو تحریک عدم اعتماد کی قرار داد جمع کرائی تھی۔

 ان کا الزام ہے کہ موجودہ وزیراعلیٰ   صوبے میں بیڈ گورننس اور کرپشن کو روکنے میں ناکام ہو چکے ہیں جس سے ناصرف صوبے میں ترقیاتی عمل رک چکا ہے بلکہ صوبے میں عوام مشکلات کا شکار ہیں

وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد بلوچستان اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بی اے پی بظاہر دو ڈھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے، صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن بینچز پر بیٹھی دونوں بڑی جماعتیں جمعیت علما اسلام ف اور بی این پی کا کردار اس تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یا ناکامی کے حوالے سے اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    پولیس نے کروڑوں روپے کی آنسو گیس خر یدی