جاپانی شہری نےکتے کا روپ دھارنے کیلئے لاکھوں خرچ کر ڈالے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جانور جیسا دکھنا زندگی کا سب سے بڑا خواب تھا،جسے پانے کے لئے جاپانی شہری نے لاکھوں روپے خرچ کر ڈالے۔
تفصیلات کے مطابق جاپانی شہری کو جانور کی طرح نظر آنے کے اپنے زندگی کے سب سے بڑے خواب کی تعبیر مل گئی۔toko_eevee نامی جاپانی ٹوئٹر صارف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ کتے کی خاص بریڈ کولی کا روپ دھارے نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے اس کام کیلئے انہوں نے ایک پروفیشنل ایجنسی زیپٹ کی مدد بھی حاصل کی۔انکے کاسٹیوم کی تیاری میں چالیس دن کا عرصہ لگا اور اس پر 31لاکھ روپے کی لاگت آئی۔
جاپانی نیوز آوٹلیٹ نیوز۔میناوی (news.mynavi) نے ایک انٹرویو میں جب ان سے سوال کیا کہ آپ نے جانور کی طرح نظر آنے کیلئے کتوں کی خاص بریڈ کولی کا ہی انتخاب کیوں کیا؟تو انکا کہنا تھا یہ انکا پسندیدہ جانور ہے اور وہ ایک ایسا ماڈل پیش کرنا چاہتے تھے جو حقیقی نظر آئے کیونکہ بڑے باالوں والے کتے انسانی خدوخال کو ڈھانپ لیتے ہیں۔
ان سے سوال کیا گیا کہ وہ اس لباس میں کس طرح اپنے جسم کو حرکت میں رکھتے ہیں تو انکا کہنا تھا اس میں تھوڑی مشکل ہوتی ہے لیکن آپ جسم کو حرکت میں رکھ سکتے ہیں،ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر اس لباس میں اپنے جسم کو زیادہ حرکت میں رکھیں گے تو کتے جیسے نہیں لگیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: توہین عدالت:عمران خان کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر