(مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کارکنوں کو روکا گیا،کارکن کیسے آتے جب ہر طرف رکاوٹیں تھیں۔
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امید ہے پھر لانگ مارچ کی ضرورت نہیں ہوگی، آئندہ کچھ دنوں میں مثبت حل نکل آئے گا، کہا تھا کہ لانگ مارچ خونی ہوگا،5 افراد جاں بحق ہوئے۔
شیخ رشید نے کہا کہ زمینی حقائق بدلے ہوئے ہیں، لوگوں کی آنکھوں میں خون ہے، بہترہے معاملات صلح صفائی سے طے پاجائیں، حکومتی پارٹی کی کوئی حیثیت نہیں، ایک ووٹ کی حکومت ہے، منٹ میں ختم ہوسکتی ہے۔
سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مذاکرات کے لیے اور بھی سارے لوگ ہوتے ہیں، اب لوگوں کو متحرک کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی، حکومت فیصلے تو انگلینڈ سے ہی لیتی رہی، لیکن وہ بھی کیا مشورہ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کیلئے نئی مشکل۔ اہم اتحادی پارٹی کا حمایت واپس لینے پر غور
شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف باہمت یا بہادر ہوتے تو انہیں پاکستان ہونا چاہیے تھا، نواز شریف نے لندن سے سازش تیار کی، 14 بار فوج کے خلاف بات کی۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان 6 لاکھ لوگ اسلام آباد لے آئیں تو الیکشن کی تاریخ دے دیں گے: رانا ثناء کی بڑی پیشکش