ڈالر کی اڑان جاری۔ 200 روپے سے تجاویز کرگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ، انٹربینک میں10پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 30پیسے کا اضافہ ہوا۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 30پیسے کم ہو گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 201.30 روپے سے کم ہو کر 201.00 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 10پیسے بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت فروخت 201.40 روپے سے بڑھ کر 201.50 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ کچھ دنوں میں کیا ہونیوالا ہے۔ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کردیا
اوپن مارکیٹ میں 30پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 201.00 روپے سے بڑھ کر 201.30 روپے اور قیمت فروخت 202.00 روپے سے بڑھ کر 202.30 روپے ہو ئی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کیلئے نئی مشکل۔ اہم اتحادی پارٹی کا حمایت واپس لینے پر غور