پٹرول نہیں ملے گا۔؟؟ شہریوں کیلئے اہم اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور کے داخلی اور خارجی راستے گزشتہ دو دن سے بند ہونے سے پٹرول بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہونے لگا ہے۔پٹرول پمپ مالکان نے پٹرول اسٹیشن بند کرنا شروع کردیئے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے باعث گزشتہ دو دنوں سے شہر داخلی اور خارجی راستے بند ہونے کے باعث پٹرول کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔پٹرول لیکر آنیوالی گاڑیوں کے شہر میں داخل نہ ہونے کی وجہ سے پٹرول پمپوں پر موجود ذخیرہ ختم ہونے کے قریب ہے۔ پٹرول ختم ہونے پر بہت سے پٹرول اسٹیشن بند کردیئے گئے ہیں جس سے شہریوں کو پریشانی کاسامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مون سون بارشوں کا آغاز۔ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی
شہریوں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ شہر کے تمام راستے فوری طورپر کھول کر پٹرول کی دستیابی یقینی بنائے جائے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کیلئے نئی مشکل۔ اہم اتحادی پارٹی کا حمایت واپس لینے پر غور