ایشوریا رائے کو پہلی مرتبہ ماڈلنگ کے لئے کتنا معاوضہ ملا تھا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
ممبئی: (ویب ڈیسک) دنیا کی خوبصورت ترین خاتون کا اعزاز رکھنے والی بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کو پہلی مرتبہ ماڈلنگ کرنے پر کتنا معاوضہ ملا تھا، پرانا کنٹریکٹ سامنے آگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک 30 سال پرانے کنٹریکٹ کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس کسی اور کا نہیں بلکہ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے کا ہے جو انہوں نے اپنی پہلی ماڈلنگ کے لئے سائن کیا تھا۔
کام سے متعلق کیے گئے اس معاہدے کے تحت اس وقت ایک میگزین کے فوٹو شوٹ کے لیے سابقہ مس ورلڈ نے 1500 روپے کا معاوضہ لیا تھاجبکہ اس میں ایشوریا کے دستخط بھی موجود ہیں۔ اس کنٹریکٹ میں ایشوریا کی عمر 18 سال درج ہے جبکہ یہ کانٹریکٹ ان کے مس ورلڈ بننے سے بھی دو سال قبل کا ہے۔ یہ کنٹریکٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈ اٹ کی جانب سے شیئر کیا گیا تھا جو اب سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
Hello, Yesterday I celebrated the30th Anniversay of the Fashion Catalogue published by me. Aishwarya Rai, Sonali Bendre, Niki Aneja, Tejaswini Kolhapure were few of the models posed for this Catalogue. pic.twitter.com/jo07S2zpRp
— SGBSR Maharashtra (@Vimalnupadhyaya) May 24, 2022
ایک صارف نے اس کنٹریکٹ کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ ’’جس وقت ایشوریا رائے بچن ایک دن کام کرنے کے 1500 روپے لیتی تھیں، اس وقت میں پیدا بھی نہیں ہوا تھا‘‘۔ ایک صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’1992 میں میرے والد کی تنخواہ 8000 تھی، اور پانچ بچوں کے ساتھ گھر چلانے کے لیے کافی تھی۔ تاہم ایک 18 سالہ لڑکی کے لیے ایک دن کی کمائی اتنی زیادہ ہونا حیران کن ہے‘‘۔ جبکہ ایک صارف نے حیران ہوکر لکھا کہ ’’ آپ ایک دن کی بات کر رہے ہیں، میرے والد تو اس تنخواہ کے لیے پورے مہینہ کام کیا کرتے تھے‘‘۔
واضح رہے کہ ایشوریا رائے بچن نے 1994 میں مس ورلڈ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جس کے بعد انہوں نے بالی ووڈ میں انٹری دے کر کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔