پنجاب حکومت کا بڑا اعلان، تحریک انصاف کے کارکنوں کیلئے ایک اور مشکل کھڑی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ترجمان پنجاب حکومت عطااللہ تارڑ نے کہاکہ مختلف مقامات پر توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراو کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے،گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب نے کہا کہ عوام نے فساد مارچ کا تیا پانچا کر دیا، عمران نیازی دھمکیوں کے بعد اب ترلوں پر اتر آیا ہے، ان کا کہناتھا کہ شکست خوردہ عمران نیازی کے مایوس چہرے اور لرزتی آواز نے سب کچھ عیاں کر دیا۔
عطااللہ تارڑنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کب ہوں گے ، یہ فیصلہ تم نہیں، ہم اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے کریں گے، جوحشر اس مارچ کا ہوا ہے اس کے بعد تمہیں سیاست چھوڑ دینی چاہیے، عمران نیازی نے پی ٹی آئی کو بند گلی میں دھکیل دیا ، عمران نیازی اس گڑھے میں گرا جو اس نے دوسروں کیلئے کھودا تھا،انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی سیاست کے گمشدہ ماضی میں چلا گیا،مختلف مقامات پر توڑ پھوڑ اور جلاﺅ گھیراو¿ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے،گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان سے حملہ آور ہونے والے پولیس افسروں کے خلاف بھی مقدمات درج کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا: قومی اسمبلی سے حکومت نے اہم بل منظور کروالیا