(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی معروف ماڈل و اداکارہ بدیشا ما جمدر کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی ملی ۔
بھارتی ماڈل اور اداکارہ بدیشا ما جمدر کرائے کےفلیٹ میں رہتی تھی جہاں ان کے ہمسایوں نے گھر کا دروازہ توڑ کر ان کی لاش باہر نکالی۔پولیس کے مطابق ادکارہ کی لاش کے ساتھ ایک خودکشی کا نوٹ چھوڑ کر گئی ہے جس میں لکھا ہے کہ انہوں نے کیرئیر میں مواقع نہ ملنے پر خودکشی کی ہے۔
بدیشا کا تعلق کولکتہ سے تھا اور انہیں برائیڈل میک اپ فو ٹو شوٹ کا جانامانا چہرہ سمجھا جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:مون سون بارشوں کا آغاز۔ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی
بھارتی میڈیا کے مطابق بدیشا کچھ عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھیں ،بدیشا کا پوسٹ مارٹم مقامی ہسپتال میں کیا گیا، موت کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کیلئے نئی مشکل۔ اہم اتحادی پارٹی کا حمایت واپس لینے پر غور