قوم نے عمران خان کو ایبسلوٹلی ناٹ کہہ دیا ، مریم نواز

May 26, 2022 | 18:00:PM
مریم نواز ، خطاب
کیپشن: مریم نواز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا کہ 25لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا دعویدار 20ہزار لوگ بھی سڑکوں پر نہ نکال سکا۔قوم نے عمران خان کو ایبسلوٹلی ناٹ کہہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز شہید کانسٹیبل کمال احمد کی رہائش گاہ پر پہنچیں جہاں انہوں نے شہید کانسٹیبل کے اہلخانہ سے تعزیت کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے انقلاب کے نام پر انتشار پھیلایا ۔پورے خیبر پختونخوا سے عمران خان کیلئے 20ہزار افراد بھی نہیں نکلے،عوام آپ کے جھوٹے خط اور جعلی انقلاب کو سمجھ گئے ہیں،لوگ پوچھتے ہیں آپ نے4سال کیا کیا؟عمران خان پشاور کے بنکر میں بندے ڈھونڈنے گئے ہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی طرف سے 6دن کا الٹی میٹم خفت مٹانے کیلئے ہے۔ان کا کہناتھا کہ کانسٹیبل کو پی ٹی آئی کارکنوں نے گولی مار کرشہید کیا ،شہید کانسٹیبل کا خون عمران خان کے سر ہے،عمران خان نے اپنے بچے تو لندن میں رکھے ہوئے ہیں ۔
ان کا مزیدکہناتھا کہ ریاست مدینہ کا دعویدار جلسوں میں خواتین پر جملے کستا ہے، ڈی چوک میں جو ہوا سب کے کیمرے وہاں موجود تھے ،انہوں نے دارالحکومت کو آگ لگائی،ان کے انتشار کا ایجنڈا ایکسپوز ہوا،سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد انہیں کھلی آزادی ملی،سپریم کورٹ سے گزارش ہے کہ فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔
یہ بھی پڑھیں :پنجاب حکومت کا بڑا اعلان، تحریک انصاف کے کارکنوں کیلئے ایک اور مشکل کھڑی کردی