عمران خان پاکستان میں جمہوری انتقال اقتدار کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

May 26, 2022 | 18:28:PM

(24 نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ عمران خان انتہاپسندانہ موقف اپنا کرامریکا مخالف جذبات ابھارنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں، عمران خان افغان طالبان کی تحریک کیساتھ مماثلت اپناتے ہوئے پاکستان میں جمہوری انتقال اقتدار کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے برطانوی خبرایجنسی کو انٹرویو میں سابق وزیراعظم عمران خان کا بیرونی سازش کا بیانیہ ایک بارپھرمسترد کردیا، چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ عمران حکومت کا خاتمہ دراصل پاکستانی جمہوریت کیلئے سنگِ میل تھا، پاکستان کی وزرائے اعظم کو غیرجمہوری،غیرآئینی طریقوں سے گھربھیجنے کی ایک تاریخ ہے۔
بلاول بھٹو نے اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ایک وزیراعظم کوعہدے سے ہٹایا اورپھانسی پر چڑھایاگیا،ان کا کہناتھا کہ اس وقت میری توجہ پاکستان کی خارجہ پالیسی چیلنجزسے نمٹنے پرہے۔
ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں کامیابی اورحکومت بنانے کی کوشش کریں گے۔ان کا کہناتھا کہ پرعزم پاکستان ہمسایہ ممالک اورمغرب کیساتھ کثیرالجہتی تعاون چاہتا ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ عمران خان انتہاپسندانہ موقف اپنا کرامریکا مخالف جذبات ابھارنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں، عمران خان افغان طالبان کی تحریک کیساتھ مماثلت اپناتے ہوئے پاکستان میں جمہوری انتقال اقتدار کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں گرمیاں کی چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

مزیدخبریں