تحریک انصاف کا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کا بل چیلنج کرنیکا اعلان 

May 26, 2022 | 19:27:PM
پاکستان تحریک انصاف، الیکٹرونگ ووٹنگ مشین کے خاتمے، اوورسیز پاکستانیوں، ووٹ کے حق سے محروم،
کیپشن: ای وی ایم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے خاتمے اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کے بل کوعدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی سینیٹر بابر اعوان نے شہباز حکومت کی جانب سے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے خاتمے کے بل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا جب تک امپورٹڈ حکومت نہیں جاتی اسمبلی کی طرف نہیں دیکھیں گے اور آج انھوں نے اسمبلی میں منہ کالا کرنے کی کوشش کی ہے۔
بابر اعوان نے آئندہ الیکشن میں ای وی ایم کے استعمال کے خاتمے کے بل کو مسترد کرتے ہوئے کہا یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین ہے اور بل کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کو حق دیا جائے اور ہم نے عملدرآمد کیلئے لکھا بھی تھا کہ سپریم کورٹ کافیصلہ ہے جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کا معاملہ عدالت میں لے جائیں گے۔
حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی 60 فیصد کابینہ ضمانتوں پر ہے جبکہ کچھ ضمانتیں عدالتوں اور کچھ وہاں جہاں سے امپورٹڈ مال آیا ہے۔
اوورسیز کو ووٹ کے حق سے محروم کئے جانے کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت میں آکرپہلا کام یہی ہو گا کہ اوورسیز کا حق دوبارہ بحال کریں کیونکہ اوورسیز پاکستانیوں نے معیشت کی بہتری کیلئے ترسیلات بھیجیں اور روشن ڈجیٹل اکاو¿نٹس سے 5 ارب سے زائد رقم پاکستان آئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی اضافہ، خریدار پریشان