عمران خان نے لانگ مارچ ملتوی کیوں کیا ؟؟اسد قیصر نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ اگر ہم اسلام آباد بیٹھ جاتے تو معیشت کو مزید مسائل پیش آتے۔
تفصیلات کے مطابق اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں کسی کو روکا نہ کوئی گرفتاریاں کیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کو ایک آپشن دے دیا ہے،حکومت الیکشن کی تاریخ کا سب سے پہلے اعلان کرے، حکومت الیکشن کا اعلان کرے اور ایجنڈا بتائے۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ ہم اس وقت پارلیمنٹ سے مستعفی ہو چکے ہیں،حکومت کمیٹی بنا کر ایجنڈا دے پھر ہم بات چیت کریں گے،ہم سمجھتے ہیں کہ یہ حکومت سازش کے تحت بنی ہے،انہوں نے کہا کہ عدالت پر اعتماد ہے اور ہم اپنا موقف دیں گے
یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری