(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے بعد چیئر مین تحریک انصاف عمران خان سمیت 150افراد کیخلاف 3مقدمات درج کرلئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف سرکاری املاک اور نقصان پہنچانے پر تین مقدمات درج کرلئے گئے ۔مقدمات میں عمرا ن خان کے علاوہ سینکڑوں تحریک انصاف کے کارکنوں کو بھی نامزدکیا گیا ہے ۔مقدمات میں جلاو گھیراو اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ ایکسپریس چوک پر سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا،جناح ایونیو پر میٹرو اسٹیشن کو آگ لگائی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں :عمران خان نے لانگ مارچ ملتوی کیوں کیا ؟؟اسد قیصر نے بتادیا