عمران خان کا جاں بحق کارکنوں کے لواحقین کی مکمل مالی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان

May 26, 2022 | 21:09:PM

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کے دوران زندگی کی بازی ہارنے والے دو کارکنوں کے لواحقین کی مکمل مالی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے لکھا کہ ہمارے پرامن آزادی مارچ کے دوران پنجاب پولیس کے تشدد کے نتیجے میں ہمارے دو کارکن جاں بحق ہوئے، لاہور سے فیصل عباس چودھری اور مردان سے سیّد احمد جان کے اہل خانہ سے میں دلی تعزیت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ان کے اہل خانہ کی مکمل مالی ذمہ داری اٹھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے لانگ مارچ ملتوی کیوں کیا ؟؟اسد قیصر نے بتادیا

مزیدخبریں