(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ، حکومت نے وزیر اعلی کے پی کے اور صوبے کے افسران کیخلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ وزیر اعلی کے پی نے اپنے آئینی عہدہ کا غیر قانونی استعمال کیا ،پی ٹی آئی کے مارچ میں مسلح پولیس افسروں کے ہمراہ وزیر اعلی کے پی کی شرکت وفاق پر حملہ ہے،وفاقی حکومت نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے غیر آئینی اقدام پر قانونی کاروائی کا فیصلہ کر لیا، آئینی کاروائی کیلئے وزارت قانون سے رائے طلب کر لی گئی۔
وزیر اعلی کیخلاف کاروائی کیلئے کمیشن تشکیل دینے پر بھی غورکیا گیا،صوبہ خیبر پختونخوا میں تعینات وفاقی پولیس افسران اور انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں کیخلاف ایسٹا کوڈ کے تحت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
رانا ثنا اللہ نے وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ ان وفاقی سرکاری ملازمین نے پی ٹی آئی کے مارچ میں سہولت کاری فراہم کی ہے ،بریفنگ میں بتایا گیا کہ پولیس اور انتطامیہ کے افسران سیاسی جماعت کے آلہ کار بنے ہیں۔
بعض پولیس افسران مسلح ہو کر پی ٹی آئی کے مارچ میں وفاق پر چڑھائی میں ملوث پائے گئے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسے افسران کیخلاف اپنے عہدوں کے برخلاف قانون کام کرنے پر کاروائی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے لانگ مارچ ملتوی کیوں کیا ؟؟اسد قیصر نے بتادیا
وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ کے پی کیخلاف بڑا قدم اٹھالیا
May 26, 2022 | 21:22:PM