(24 نیوز)تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ نے کہاہے کہ پولیس کے ذریعے جو کل دہشت گردی کی گئی ہے اس کا حساب دینا پڑے گا۔
عمر سرفراز چیمہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ کل پرامن احتجاج پر حکومت کی جانب سے ایکشن لیا گیا، انکی شروع سے یہی غنڈہ گردی والی حکمت علمی رہی ہے۔ان کا کہناتھا کہ پولیس کے ذریعے جو کل دہشت گردی کی گئی ہے اس کا حساب دینا پڑے گا۔ عمرسرفراز چیمہ نے کہاکہ پی ٹی آئی نے کل بہت سمجھداری سے کام لیا ہے۔ان کا مزید کہناتھا کہ فیصل کو پل سے نیچے گرایا گیا عینی شاہدین کا یہی کہنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا جاں بحق کارکنوں کے لواحقین کی مکمل مالی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان