عمران فارمولاپرعمل کریں توپٹرول 205روپے لٹرہوجائےگا، وفاقی وزیر خزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ عمران حکومت بارودی سرنگیں چھوڑ کر گئی ،عمران خان کے فارمولاپرعمل کریں توپٹرول 205روپے لٹرہوجائےگا۔
اسلام آباد میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ عوام پر کچھ نہ کچھ بوجھ ڈالنا ناگزیر ہو گیاتھا ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائے بغیر آئی ایم ایف پروگرام نہیں مل سکتا،ان کا کہناتھا کہ پٹرول،ڈیزل مہنگاہونے سے مہنگائی بہت زیادہ نہیں ہوتی،پٹرول کی قیمت میں اضافے سے روپیہ کواستحکام ملے گا،مفتاح اسماعیل نے کہاکہ عمران خان کے فارمولاپرعمل کریں توپٹرول 205روپے لٹرہوجائےگا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کردیا