لاہور ہائیکورٹ کا حلقہ بندیوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے بلدیاتی ا نتخابات کیلئے کی جانے والی حلقہ بندیاں کو کالعدم قرار دے دیا، عدالت نے حلقہ بندیوں کے خلاف تمام درخواستیں فیصلے کیلئے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیں۔
عدالتی فیصلے میں کہاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام درخواستوںکا ایک ماہ میں فیصلہ کرے،عدالت نے درخواست گزاروں کو الیکشن کمیشن کے روبرو 14 جون کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
جسٹس جواد حسن نے ایک ہی نوعیت کی 60 درخواستوں پر 23 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا،درخواست گزاروں نے حلقہ بندیوں کے خلاف اپیل کا حق نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کیاتھا،درخواست گزاروں کی جانب سے سید مصطفی نقوی سمیت دیگر وکلا پیش ہوئے ،فیصلے میں کہاگیا ہے کہ حلقہ بندیوں کا فیصلہ حتمی سمجھا جاتا ہے اور اسکے خلاف اپیل کا حق موجود نہیں،الیکشن کمیشن انتخابات کرانے میں آزاد اور غیر جانبدار آئینی ادارہ ہے،الیکشن کمیشن ہی حلقہ بندیوں میں ترامیم کا اختیار رکھتا ہے،اس لئے عدالت حلقہ بندیوں کی درخواستوں پر دوبارہ فیصلے کیلئے الیکشن کمیشن کو بھیج رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران فارمولاپرعمل کریں توپٹرول 205روپے لٹرہوجائےگا، وفاقی وزیر خزانہ