پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تحریک انصاف کا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل بھی آگیا۔
سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہاہے کہ حکومت نے اپنے بیرونی آقا کو خوش کرنے کیلئے روس سے سستا تیل نہیں خریدا، ہندوستان نے روس سے سستاتیل خرید کر اپنے عوام کیلئے قیمت کم کی ۔حماد اظہر کا مزید کہناتھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپریل میں روس سے پہلا کارگو خریدنے کا ہدف مقرر کیاتھا،موجودہ حکومت نے روس سے اس معاملے پر بات چیت ختم کردی ۔
ادھر فواد چودھری کاکہناتھا کہ آئی ایم ایف کی خواہش پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا،قیمتوں میں اضافہ سے عام آدمی کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوگا،ان کاکہناتھا کہ اب بجلی کی قیمت میں بھی مزید اضافہ کیا جا رہا ہے،ہمیں روس سے سستا تیل لینے دیتا تو مہنگائی کا یہ طوفان تھم جاتا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران فارمولاپرعمل کریں توپٹرول 205روپے لٹرہوجائےگا، وفاقی وزیر خزانہ