(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کی خالی کردہ 20 جنرل نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سیٹ ہونیوالے ارکان اسمبلی کی نشستوں پر پولنگ 17 جولائی کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 4 جون سے 7 جون تک جمع کروائے جاسکیں گے۔
ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 جون تک کریں گے اور ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 15 جون تک دائر کروائی جاسکیں گی۔ ٹربیونل اپیلوں پر 21 جون تک فیصلہ کرے گا جبکہ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 22 جون کو آویزاں کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 23 جون ہے جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات 24 جون کو الاٹ کیے جائیں گے۔
جن حلقوں میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کیا گیا ہے ان میں لاہور کے 4، جھنگ، لودھراں اور مظفر گڑھ کے2، 2، راولپنڈی، خوشاب، بھکر، فیصل آباد، شیخوپورہ، ساہیوال، ملتان، بہاولنگر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان کا ایک، ایک حلقہ شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کردیا