(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ روس نے ہم سے وعدہ کیا تھا رعایتی قیمت میں سستا تیل دیں گے ، روس سے سستا تیل ملتا تو پاکستان میں 50 روپے فی لٹر فرق پڑتا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہاکہ پی ڈی ایم حکومت نے عوام پر پٹرول کی قیمتوں کا ایٹم بم گرادیا، پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی خوفناک لہر آئے گی،ان کا کہناتھا کہ حکومت کو چاہئے تھا روس سے سستا تیل لیتے اور سبسڈیز جاری رکھتے۔
سابق وزیر خزانہ نے کہاکہ ڈیڑھ مہینے سے کچھ نہیں کیا کیونکہ انہیں عوام کی فکر ہی نہیں ،ان کا مزید کہناتھا کہ پٹرول ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے ہم نے فنڈنگ کردی تھی،مفتاح اسماعیل کو ہماری کی گئی فنڈنگ نظر ہی نہیں آ رہی۔
شوکت ترین نے کہا کہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف کو اعتماد نہیں دلا سکی،ہم نے فیصلہ کیا تھا ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے ،انہوں نے کہاکہ روس نے ہم سے وعدہ کیا تھا رعایتی قیمت میں سستا تیل دیں گے ، روس سے سستا تیل ملتا تو پاکستان میں 50 روپے فی لٹر فرق پڑتا ۔سابق وزیر خزانہ نے کہاکہ پی ڈی ایم حکومت نے 6 ہفتے گزار دیئے کوئی فیصلہ نہیں کیا،پی ڈی ایم حکومت نے اب پٹرول بم غریب عوام پر گرا دیا،6 ہفتے گزر گئے پی ڈی ایم حکومت ٹارگٹڈ سبسڈی بھی نہ دے سکی ۔
انہوںنے کہاکہ یہ لوگ روس سے سستا تیل کیوں نہیں لے رہے ؟،روس نے پی ایس او کے ذریعے ایک طرف سے معاہدے کر لئے تھے ، انہوں نے کہاکہ ہم نے ایسا کوئی کام نہیں کیا کہ جس سے کہا جائے معیشت پر بوجھ ڈالا،پی ٹی آئی حکومت نے اپنے پیٹ کاٹ کر عوام کو سبسڈی دی۔
یہ بھی پڑھیں: اب پی ڈی ایم شہباز شریف کےخلاف بھی مہنگائی مارچ کریگی؟ اسد عمر