(ویب ڈیسک)حکومت کی طرف سے پٹرول کی قیمت میں اضافے پرعمران خان نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ،ان کا کہناتھا کہ عوام اب زبردست مہنگائی کا ایک اور جھٹکا برداشت کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ بھارت نے روس سے سستا تیل خرید کر عوام کو رعایت دی ہے،بھارت نے پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹر کمی کی ہے،
حکومت نے بیرونی آقاوں کی ایما پر پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کیا،نااہل اور بے حس حکومت نے روس کے ساتھ ہمارے معاہدے کو آگے نہیں بڑھایا،30روپے فی لیٹر پیٹرول قیمت میں اضافہ تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہے،عوام نے امپورٹڈ حکومت کی قیمت ادا کرنا شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کردیا