(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر اداکار اشیش ودیارتھی نے آسام سے تعلق رکھنے والی فیشن ڈیزائنر روپالی باروا سے کورٹ میرج کرلی۔
تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریب کولکتہ میں منعقد ہوئی جس میں فیملی کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی جبکہ شوبز دوستوں کیلئے ایک بڑی دعوت کا اہتمام کیا جائے گا۔
بعدازاں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے61 سالہ اشیش نے کہا کہ زندگی کے اس مرحلے پر روپالی سے شادی کرنا ایک غیر معمولی محسوسات کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی اپنی اہلیہ سے کچھ عرصے قبل ہی ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ ہمیں شادی کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ روپالی باروا کی عمر 33 سال ہے، اشیش ودیارتھی کی اس سے قبل تھیٹر اداکارہ اور گلوکارہ راجوشی باروا سے شادی ہوئی تھی جو طلاق پر منتج ہوئی، راجوشی سے ان کا ایک بیٹا ہے۔