حاملہ خاتون کا کردار ادا کرنے کے دوران اُمید سے ہوگئی تھی، صرحا اصغر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)"پیار کے صدقے، آخر کب تک"، ایک جھوٹی لو سٹوری، اوئے موٹی اور بے باک‘ سمیت دیگر ڈراموں میں اداکاری کرنے والی اداکارہ صرحا اصغر نے انکشاف کیا ہے کہ حاملہ خاتون کے کردار ادا کرنے کے دوران وہ اُمید سے ہوگئی تھیں، جس وجہ سے انہیں اپنے حمل کی بات کو 6 ماہ تک خفیہ رکھنا پڑا تھا۔
تفصیلات کے مطابق اداکار صرحا اصغر کے ہاں نومبر 2022 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی اور انہوں نے ستمبر 2022 میں اپنے اُمید سے ہونے کی تصدیق کی تھی۔انہوں نے دسمبر 2020 میں کورونا کی وبا کے باعث خاموشی سے دیرینہ دوست عمر لالا کے ساتھ شادی کرلی تھی۔
View this post on Instagram
اب اداکارہ نے بتایا ہے کہ انہوں نے نہ صرف شوبز انڈسٹری کے افراد بلکہ اپنے اہل خانہ اور سسرال والوں سے بھی حمل کی بات کو 6 ماہ سے زیادہ عرصے تک خفیہ رکھا تھا۔متھیرا کے شو میں صرحا اصغر نے بتایا کہ دراصل جب وہ اُمید سے ہوئیں، عین اسی عرصے کے دوران وہ ایک ایسے ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، جس میں وہ حاملہ خاتون کا کردار ادا کر رہی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران انہیں مصنوعی حمل دکھانے کے لیے روئی اور کپڑے دیے جاتے تھے جو وہ اپنے پیٹ میں لگاتی تھیں لیکن شوٹنگ کے دوران ہی وہ اُمید سے ہوگئیں اور آہستہ آہستہ شوٹنگ کے دوران انہوں نے پیٹ میں کپڑے لگانا کم کیے اور کسی کو یہ احساس تک نہیں ہوا کہ ان کا پیٹ اصلی ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران ان سے نہ تو ڈرامے کی کسی ٹیم نے معاملے سے متعلق کچھ پوچھا اور نہ ہی انہوں نے کسی کو کچھ بتایا اور انہوں نے حمل کے ساتھ ہی شوٹنگ مکمل کروائی۔
صرحا اصغر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈرامے میں نہ صرف حاملہ خاتون بلکہ شادی کے پہلے بچے کو جنم دینے والی خاتون کا کردار بھی ادا کیا۔
اداکارہ نے انٹرویو کے دوران شوبز انڈسٹری اور خصوصی طور پر ڈراموں میں اداکاراؤں کو کاسٹ کرنے کے طریقہ کار پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ ہر ڈراما ساز کے کاسٹ کرنے کے اپنے اپنے طریقے ہیں جو انہیں سمجھ نہیں آتے۔
View this post on Instagram
انہوں نے شکوہ کیا کہ کوئی ہدایت کار کسی اداکارہ کو مرکزی کاسٹ کے لیے کاسٹ کرتا ہے تو دوسرا اسی اداکارہ کو معمولی کردار کی پیش کش کرتا ہے، اسی طرح دوسرے اداکار انہیں معاون کردار دے دیتے ہیں اور انہیں ایسے معاملات کی سمجھ نہیں آتی۔
صرحا اصغر نے خواہش ظاہر کی کہ انہیں مشکل ترین کردار دیے جائیں، جس میں انہیں سخت محنت کرنی پڑے تاکہ انہیں احساس ہو کہ وہ کوئی نہ کوئی کام کر رہی ہیں۔