انٹربینک میں ڈالر کا ریٹ گر گیا

May 26, 2023 | 10:50:AM

(24نیوز)روپے کی بے توقیری جاری، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 روپے مہنگا ہوکر  310روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر پر پریشر برقرار، اوپن مارکیٹ میں یورو  2 روپے مہنگا ہو کر 334روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا، امریکی ڈالر 1 روپے مہنگا ہوکر  310روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا، برطانوی پاؤنڈ 2 روپے مہنگا ہو کر 384 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا، یو اے ای درہم  85 روپے پر برقرار جبکہ سعودی ریال 80 پیسے اضافے سے 83 روپے 30 پیسے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتیں گر گئیں

ملک میں جاری عدم استحکام اور ہنگامہ آرائی نے  تمام شعبہ زندگی کو متاثر کیا ہے،ایسے میں روپے کی قدر بہت زیادہ متاثر ہوئی ،روپے کی قدرمیں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری،انٹر بینک میں ڈالر 285.74 روپے سے کم ہوکر 285.25روپے پر آگیا۔

دوسری جانب  امریکی جریدے بلوم برگ  نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور عمران خان لڑتے رہے تو پاکستانی روپیہ مزید گر جائے گا،جریدے کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ قرض ڈیل نہ ہونے کے خدشات بھی بڑھ رہے ہیں، پاکستان سے سرمایہ بیرون ملک منتقل ہو رہا ہے،معاملہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد مزید بگڑ گیا ہے، سیاسی خلفشار قرض معاہدے پر پیشرفت میں رکاوٹ کی وجہ ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں