کیپیٹل ہِل حملہ: ’اوتھ کیپرز‘ کے بانی اسٹیورٹ رہوڈز کو 18 سال قید کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) واشنگٹن ڈی سی میں واقع پارلیمنٹ کی عمارت کیپٹل ہل پر ٹرمپ حامیوں کے حملے کے سرغنہ اسٹیورٹ رہوڈز کو بغاوت کی سازش کرنے کے الزام میں 18 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسٹیورٹ رہوڈز پر لگائی جانے والی بغاوت کی سازش کے قانون کا استعمال بہت کم ہوا ہے۔
اسٹیورٹ رہوڈز امریکہ کی دائیں بازو کے ایک شدت پسند گروپ اوتھ کیپرز کے بانی ہیں۔ ان کے گروپ کے ارکان نے 6 جنوری کو کیپیٹل ہل کر ایک ایسے وقت میں حملہ کیا تھا جب جو بائیڈن کی بحیثیت صدر توثیق کا عمل جاری تھا۔
The founder of the far-right militant Oath Keepers Stewart Rhodes was sentenced to 18 years in prison for seditious conspiracy, the longest sentence imposed to date over the Jan. 6 US Capitol riot that sought to keep Donald Trump in the White House https://t.co/uRWj5BnyqQ pic.twitter.com/Li9WFXgcKi
— Reuters (@Reuters) May 26, 2023
اس حملے کا مقصد بائیڈن کی بطور صدر توثیق کو روکنا اور انہیں وائٹ ہاؤس سے باہر رکھنا تھا۔
اوتھ کیپرز کا کیپٹل ہل پر کئی گھنٹوں تک قبضہ رہا تھا اور عمارت میں موجود پارلیمنٹ کے ارکان کو اپنی جانیں بچانے کیلئے محفوظ مقامات پر پناہ لینی پڑی تھی۔
سیکیورٹی ارکان کی جانب سے حملہ آوروں کو کیپیٹل ہل سے باہر نکالے جانے کے بعد صدر کی توثیق کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی۔