سستا تیل ،وزیر پٹرولیم نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس سے رعایتی قیمت پر تیل مل رہا ہے اور اگلے 15 سے 20 روز میں پاکستان میں روسی تیل ہوگا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان تنازعات کو تھمنا ہوگا، رکنا ہوگا، ایسے تو کریانہ کی دکان نہیں چلتیں، آپ ملک کیسےچلا سکتےہیں۔
مصدق ملک نے کہا کہ گیس پر 1700 ارب روپے کا گردشی قرضہ تھا، ہم نے گیس پر گردشی قرضےکو صفر کردیا ،ایل این جی پر بھی گردشی قرضےکو صفر کردیں گے، تاریخ میں پہلی بار دو روسی وزیر 86 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان آئے، روس سے رعایتی قیمت پر تیل مل رہا ہے اور اگلے 15 سے 20 روز میں پاکستان میں روسی تیل ہوگا۔
ضرور پڑھیں :بڑی خبر ،سستا پٹرول پاکستان پہنچ گیا،سستی بجلی اور گیس کیلئے بھی بڑا معاہدہ طے پاگیا
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اہم فیصلے کیے جارہے ہیں اور حالات کو بہتر کرنےکیلئے مشکل فیصلے کیے جارہےہیں، آگے بڑھنےکیلئے ہمیں چھوٹے کاروبارکرنیوالوں کو پروموٹ کرنا ہے، بجٹ میں چھوٹے کاروبار کرنیوالوں کو سہولتیں دینے پرغور کررہے ہیں،ہم نے تاپی گیس منصوبے سےسستی گیس لانی ہے، اس پر تیزی سےکام کررہےہیں۔
انہوں نےکہا کہ 190ملین پاؤنڈز عمران خان نے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں ڈلوادیے یہ پیسے پاکستان کے اکاؤنٹ میں آنے تھے۔ آئین سے ماورا اور قانون سے بالا ترکچھ نہیں ہونا چاہیے، 9 مئی کی ویڈیو کے ذریعے لوگوں کو شناخت کرکے پکڑا جارہا ہے، نادرا سےتصدیق کے بعد لوگوں کو گرفتار کیاجارہاہے۔