ڈپریشن سے متعلق بیان پر نواز الدین صدیقی کے ساتھی اداکار کا ردِعمل

May 26, 2023 | 11:54:AM
بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی کا ڈپریشن کے بارے میں دلچسپ بیان اداکار گلشن دیویا کو کچھ زیادہ پسند نہیں آیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی کا ڈپریشن کے بارے میں دلچسپ بیان اداکار گلشن دیویا کو کچھ زیادہ پسند نہیں آیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار نوازالدین صدیقی نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ڈپریشن کو ”شہری مسئلہ“ قرار دیا ہے۔نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کہ“ ڈپریشن صرف ایک“اَربن ایشو“ یعنی شہری مسئلہ ہے کیونکہ اُن کا گاؤں شہر سے صرف 3 گھنٹے دور ہے اور اگر وہ اپنے گاؤں جا کر کہیں گے کہ مجھے ڈپریشن ہے تو اُنہیں ایک تھپڑ پڑے گا اور کہا جائے گا کہ یہ کچھ نہیں ہوتا، اچھی طرح کھانا کھاؤ اور جاؤ جا کر فصلوں میں کام کرو، سب ٹھیک ہو جائے گا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اُن لوگوں کو بھی تو دیکھیں جو سڑک کنارے رہتے ہیں اور بارش میں بھی ناچ گا رہے ہوتے ہیں۔

نوازالدین صدیقی کے اس تبصرے پر ساتھی اداکار گلشن دیویا نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں ان کے کام کی وجہ سے ان کا بے حد احترام کرتا ہوں لیکن میں اس معاملے پر انہیں سنجیدگی سے نہیں لے سکتا۔اگر آپ صرف شراب نوشی کی لت کو ہی دیکھیں تو وہ بھی دیہی علاقوں کے لوگوں میں موجود ہے اور یہ ذہنی بیماری ہے۔

مزید پڑھیں:  سلمان خان کو کم عمر مداح کے گلے لگانے کی ویڈیو وائرل

کوئی بھی شخص نشے کا عادی اس لیے نہیں ہوتا کہ اسے نشہ کرنا پسند ہے، یہ لت صرف ایک علامت ہے، اصل مسئلہ وہ صدمہ ہے جس سے وہ خود کو نکال نہیں سکتا۔