(طیب سیف) عالمی شماریات انڈیکس نے دنیا میں سستے ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی۔ فہرست کے مطابق پاکستان پہلے، مصر دوسرے اور بھارت تیسرا سستا ترین ملک قرار دے دیئے گئے۔
یورپی ممالک سستے ترین ممالک کی فہرست میں سب سے آخر میں ہیں۔سستے ممالک کی فہرست میں سوئٹزرلینڈ سب سے آخر میں آیا۔ زندہ رہنے کے لیے ضروری اشیاء سوئٹز لینڈ میں سب سے مہنگی ہونے پر مہنگا ملک بھی قرار پایا گیا۔
مزید پڑھیں: پرویز الہیٰ کہاں گئے؟،پولیس سراغ نہ لگا سکی
بنگلہ دیش 12, ترکی 17 اور چائنہ سستے معیار زندگی میں 59 وین نمبر پر آیا۔ سعودیہ عرب 88 ویں ، متحدہ عرب امارات 105 اور برطانیہ 108 ویں نمبر پر سستا ملک قرار پایا جبکہ کینیڈا 116, امریکہ 125 اور ڈنمارک بھی مہنگے ممالک میں شامل ہیں۔