9مئی واقعات کے پیچھے اندرونی اور بیرونی ہاتھ ملوث تھے: رانا ثنا اللہ

May 26, 2023 | 12:50:PM

Read more!

(24نیوز)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ9مئی کے واقعات کے پیچھے اندرونی اور بیرونی ہاتھ ملوث تھے،املاک پرحملے منصوبہ بندی کے تحت کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق مختف قیاس آرائیاں کی جارہی تھی اس لئے میں نے ضروری سمجھا کہ آ کر حقائق سامنے رکھوں،عمران خان نے اپنے قتل کے جھوٹےدعوے کئے،ان کا منصوبہ اسلام آباد کا گھیراؤ کرنا تھا،عمران خان نے ملک میں فتنہ اور فساد پھیلانے کیلئےمختلف حربےاستعمال کئے،ایک مخصوص مقام پر لوگوں کوپٹرول بم بنانے اورحملوں کی تربیت دی گئی، 9 مئی کو ہوئی ہنگامہ آرائی پر ملک بھر میں 449 مقدمات درج ہوئے، جس میں 88 انسداد دہشت گردی ایکٹ جبکہ 411 دیگر قوانین کے تحت درج کی گئیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے انسداد دہشت گردی کے مقدمات میں 3 ہزار 946 افراد کو حراست میں لیا گیا جس میں پنجاب میں 2 ہزار 588، خیبرپختونخوا میں 11 سو افراد کو گرفتار کیا گیا، نفرت کی سیاست ایک ناسور کی طرح پاکستان کی سیاست اور معاشرے میں داخل کی جارہی تھی جس میں اندرونی اور بیرونی سہولت کار شامل تھے، انہوں نے کہا کہ ایک پروگرام کے تحت پاکستان کی سیاست کو پراگندا کرنے اور پاکستانی معاشرے کو فتنے اور فساد سے دو چار کرنے کے لیے بڑے حساب کتاب سے ایک کوشش جاری تھی، باقاعدہ اس پروگرام کے تحت 25 مئی کو اسلام آباد کا گھیراؤ کرنا تھا، اس کے بعد کبھی شارٹ تو کبھی لانگ مارچ، اپنے قتل کی کہانیاں گھڑنا، حساس اداروں کے افسران کو نام لے کر موردِ الزام ٹھہرانا۔

 وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ انسانوں کا سمندر جمع کر کے دارالحکومت پر حملہ آور ہونا، اسمبلیوں کو توڑنا، ملک میں افراتفری اور سیاسی عدم استحکام پھیلانے، فتنہ وفساد پھیلانے کیلئے مختلف قسم کے حربے اپنانے کا عمل جاری رہا، بار بار کہتا ہوں کہ عمران خان ایک فتنے کا نام ہے اگر قوم نے اس کا ادراک نہ کیا تو یہ کسی حادثے سے دوچار کرے گا۔

مزیدخبریں