پی ٹی آئی کے مزید 146 افراد کے نام نوفلائی لسٹ میں شامل کردیے گئے

May 26, 2023 | 13:02:PM
پی ٹی آئی کے مزید 146 افراد کے نام نوفلائی لسٹ میں شامل کردیے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے گزشتہ روز 80 رہنماؤں کے نام نو فلائی لسٹ میں ڈالے گئے تھے اور آج مزید 146 افراد کے نام ڈالے گئے ہیں جس کے بعد نو فلائی لسٹ میں جانے والوں کی تعداد 226 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان اور بشریٰ بی بی سمیت 80 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نام پولیس، نیب اور انٹی کرپشن کے مراسلوں کے بعد نو فلائی لسٹ میں ڈالے گئے، ان لوگوں کو ون ٹائم پرمشن کیلئے وزارت داخلہ سے اجازت لینا ہوگی۔ ذرائع کے مطابق  تمام افراد کی لسٹیں ائیرپورٹس پر امیگریشن حکام کو فراہم کردی گئی ہیں۔