جاپان: فائرنگ اور چاقو زنی کا واقعہ، اہلکاروں سمیت 4 ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وسطی جاپان کے ایک فارم میں فائرنگ اور چاقو کے حملے کے نتیجے میں دو خواتین اور دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق ناکانو سٹی میں پولیس کو ایک فون کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک شخص نے ایک خاتون کو چاقو مارا ہے۔
پولیس کے پہنچنے پر ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی جس سے دو پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور ناکانو شہر کی سٹی کونسل کے اسپیکر کا بیٹا ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
Japanese authorities said they arrested a 31-year-old man in a rural area for suspected murder after four people were killed in a rare shooting and stabbing incident involving a 12-hour stand-off with police https://t.co/y0TIWHx6ER pic.twitter.com/o1cnJQDj6D
— Reuters (@Reuters) May 26, 2023
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا کی تقریر کے دوران دھماکا ہوا تھا جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی تھی لیکن اس دوران وزیراعظم محفوظ رہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپانی وزیر اعظم مشرقی جاپان کے شہر واکایاما میں تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران زوردار دھماکا ہوا۔