فردوس عاشق اعوان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا
عمران خان کا ایجنڈا پاکستان کیلئے زہر قاتل بن گیا ہے: سابق صوبائی مشیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سابق صوبائی مشیر فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میں شرپسندوں کی کارروائیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی چھوڑ رہی ہوں، عمران خان کا ایجنڈا پاکستان کیلئے زہر قاتل بن گیا ہے، وہ لوگوں کو ٹیشو پیپر کی طرح استعمال کرتے ہیں اور پھر پھینک دیتے ہیں، یہ ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے، وہ سب سے پہلے اپنے محسنوں کے ہی دشمن بن جاتے ہیں۔
فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو سزا دی جائے،9مئی کو منظم سازش کے ذریعے زمان پارک سے بھرپور منصوبہ بندی کر کے ایک سازش تیار کی گئی جس کا مقصد قومی اداروں کی تضحیک کرنا اور غیر ملککی آقاوں کو خوش کرنا مقصود تھا، اس دن شہدا کی یادگاروں کی جس طرح بے حرمتی کی گئی، قومی ورثے کو جس طرح تباہ کیا اس نے ہر پاکستانی کی روح کو زخمی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان تنہا رہ گئے،مزید پارٹی رہنماؤں نے راہیں جدا کرلیں