درآمدی یوریا پر سبسڈی، تمام صوبے وفاق کے نادہندہ

May 26, 2023 | 16:15:PM

(24 نیوز) ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے بینکوں سے سود پر قرض لے کر یوریا درآمد کرنے کے بعد، صوبوں نے یوریا کی سبسڈی کی رقم دینے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق درآمدی یوریا پہ سبسڈی کی رقم کی مد میں تمام صوبے وفاق کے نادہندہ نکلے، وفاقی حکومت صوبوں سے رقم کی وصولی میں مشکل میں پھنس گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت نے وفاق کو یوریا پر سبسڈی کی رقم دینے سے انکار کردیا، سندھ حکومت نے سبسڈی کی رقم فراہم کرنے کیلئے کوئی جواب نہیں دیا جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخواء رقم کی فراہمی پر رضامند ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخواء نے سبسڈی کی رقم فراہم نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیے:  زرعی شعبے کی پیداوار بری طرح متاثر

ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے بینکوں سے سود پر قرض لے کر چین سے 1 لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کر کے صوبوں کو دیا۔

30 جون 2023ء تک یوریا پر سبسڈی کی رقم بشمول سود 5 ارب 57 کروڑ روپے بنے گی، وفاق اور صوبوں نے درآمدی یوریا پر سبسڈی کی رقم کا 50، 50 فیصد بوجھ برداشت کرنا تھا۔

مزیدخبریں