آڈیو لیکس تحقیقات: حکومت نے آڈیوز کا ٹرانسکرپٹ انکوائری کمیٹی میں جمع کروا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) حکومت نے لیک ہونے والی آڈیوز کا ٹرانسکرپٹ آڈیو لیکس انکوائری کمیشن میں جمع کروا دیا۔
انکوائری کمیشن کو سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی مبینہ گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی جمع کرایا گیا ہے۔
جمع کرائے گئے ٹرانسکرپٹ میں پرویز الہٰی اور ارشد جوجہ ایڈووکیٹ کی مبینہ گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی شامل ہے۔
حکومت کی جانب سے پرویز الہٰی اور وکیل عابد زبیری کی مبینہ آڈیو گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی جمع کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: آڈیو لیک تحقیقاتی کمیشن، لارجربینچ نےعمران خان ودیگرکی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا
سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار اور طارق رحیم کی مبینہ گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی کمیشن میں جمع کرایا گیا ہے۔
حکومت نے فیصل چوہدری اور فواد چوہدری کی مبینہ گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی آڈیو لیکس انکوائری کمیشن میں جمع کرا دیا ہے۔
سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب اور پی ٹی آئی کے ابوذر چدھڑ کی مبینہ آڈیو گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی جمع کرایا گیا ہے۔