پرویز الہیٰ کو گرفتاری کا خوف، حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

May 26, 2023 | 16:46:PM

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کی عبوری ضمانت منسوخ ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کیلئے انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اور پولیس کی ٹیم نے جمعرات کو لاہور میں ان کی رہائشگاہ پر دوبارہ چھاپہ مارا۔

جس کے  بعد سابق وزیراعلیٰ کے وکلاء کی ٹیم نے حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رابطہ کرلیا ہے اور حفاظتی ضمانت کی درخواست کو آج ہی سماعت کیلئے مقرر کروانے کی کوششیں کی گئی ہیں، حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہونے پر چوہدری پرویز الہیٰ عدالت میں پیش ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: آڈیو لیکس تحقیقات، حکومت نے آڈیوز کا ٹرانسکرپٹ انکوائری کمیٹی میں جمع کروا دیا

اس حوالے سے چوہدری پرویز الہیٰ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہوں، گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔

آخری اطلاعات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار دفتر کے ایک اہلکار کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ کی حفاظتی ضمانت ابھی دائر نہیں ہوسکی، وکلاء آئے تھے لیکن واپس لوٹ گئے۔

مزیدخبریں