انجلینا جولی نےاپنا فیشن برانڈ لانچ کرنے کا اعلان کردیا

May 26, 2023 | 17:44:PM
انجلینا جولی نےاپنا فیشن برانڈ لانچ کرنے کا اعلان کردیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے اپنے فیشن برانڈ "ایٹیلیئر جولی" کو لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انجلینا جولی کا اس برانڈ کو لانچ کرنے کا مقصد کپڑے کی پائیداری کو فروغ دے کر فیشن انڈسٹری میں انقلاب لانا ہے۔

اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اپنے فیشن برانڈ "ایٹیلیئر جولی" کا لوگو شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے برانڈ کا لوگو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ" میں آج کچھ نیا شروع کرنے جارہی ہوں جوکہ ایک ایسا اجتماع ہے جہاں ہر کوئی تخلیق کر سکتا ہے۔"

اُنہوں نے لکھا کہ "ایٹیلیئر جولی" تخلیقی لوگوں کے لیے دنیا بھر کے ماہر درزیوں، پیٹرن بنانے والوں اور کاریگروں کے ایک ہنر مند اور متنوع خاندان کے ساتھ تعاون کرنے کی جگہ ہے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ اس برانڈ کا آغاز میں نے بہت سے درزیوں اور ہنرمند افراد کے احترام میں کیا ہے، جن کے ساتھ میں نے پچھلے کئی سالوں کے دوران کام کیا ہے۔

انجلینا جولی نے لکھا کہ یہ فیشن لائن پہلے سے دستیاب اعلیٰ معیار کے ونٹیج مواد اور ڈیڈ اسٹاک فیبرک کو استعمال کرنے کی خواہش اور ایک تحریک کا حصّہ بننے کی خواہش بھی ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میں اس فیشن لائن کو آپ سب کے ساتھ مل کر آگے بڑھانے کی خواہشمند ہوں۔