(24 نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہو گئی، پاکستان میں بھی ایک تولہ سونا 250 روپے سستا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کمی سے 1952 ڈالر فی اونس پر آ گیا جبکہ پاکستان میں ایک تولہ سونا 250 روپے سستا ہوا ہے۔ ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 750 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 214 روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 2 ہزار 118 روپے پر آ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی طبی رپورٹ میں شراب اور کوکین کا بے دریغ استعمال پایا گیا: عبدالقادر پٹیل
دوسری جانب ایک تولہ چاندی 2900 روپے پر برقرار ہے۔