پرویز الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، پولیس کا گرفتاری کیلئے چھاپہ

May 26, 2023 | 18:22:PM
پرویز الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، پولیس کا گرفتاری کیلئے چھاپہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور اینٹی کرپشن کی عدالت کے خصوصی جج نے چودھری پرویز الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، چودھری پرویز الٰہی کو گرفتار کرکے 2 جون تک پیش کرنے کا حکم دیدیا،اینٹی کرپشن ٹیم وارنٹ گرفتاری لیکر پرویز الٰہی کی رہائش گا0 30 ایف سی سی گلبرگ 3 ظہور الٰہی روڈ پہنچ گئی۔
چودھری پرویز الٰہی کے 2 وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے،پہلے وارنٹ 25 مئی کو ضمانت کی منسوخی کے بعد جاری کئے گئے تھے جبکہ دوسرا وارنٹ 26 مئی کو جاری کیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن ٹیم وارنٹ گرفتاری لیکر چودھری پرویز الٰہی کی رہائش گا0 30 ایف سی سی گلبرگ 3 ظہور الٰہی روڈ پہنچ گئی،پرویز الٰہی کی گوجرانوالہ مقدمہ میں ضمانت منسوخ ہوئی تھی۔
چودھری پرویز الٰہی کی ممکنہ گرفتاری کے معاملے پر صورتحال تاحال غیر یقینی ہے،ظہور الٰہی روڈ، ملحقہ آبادیوں میں انٹرنیٹ کی سروس بند کر دی گئی تھی،انٹرنیٹ کی سروس بند ہونے سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامناتھا، پولیس نے میڈیا کی گاڑیوں کو بھی پرویز الٰہی کے گھر کے آگے سے ہٹا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز الہیٰ کو گرفتاری کا خوف، حفاظتی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

پرویز الٰہی کے گھر کی جانب جانے والے تمام راستے پہلے سے بند ہیں،گھر کی جانب جانے والے تمام راستوں پر بھاری نفری تعینات ہے، کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو ظہور الٰہی روڈ پر آنے کی اجازت نہیں،ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جا رہا ہے۔ بعد ازاں ،ظہور الٰہی روڈ، ملحقہ آبادیوں میں انٹرنیٹ سروس کو دو گھنٹے کی بندش کے بعد بحال کر دیا گیا۔