گھر والے شادی کے خلاف تھے، ٹک ٹاکر ڈاکٹر مدیحہ کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر ڈاکٹر مدیحہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ گھر والے اُن کی محمد احسن شفقت سے شادی کے خلاف تھے۔
تفصیلات کے مطابق مئی 2021 میں نکاح کے بندھن میں بندھنے والی ٹک ٹاکر جوڑی ڈاکٹر مدیحہ اور محمد احسن نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی،اس دوران اس جوڑی نے انکشاف کیا کہ اِن کی ننھی سی، دو ماہ کی بیٹی بھی ہے۔
پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر، معروف ٹک ٹاکر مدیحہ خان کا اس دوران میزبان کو بتانا تھا کہ کیوں کہ اُن کا تعلق کراچی سے ہے اور محمد احسن کا لاہور سے، اسی لیے دونوں کے خاندان والے اس شادی کے لیے راضی نہیں تھے۔
View this post on Instagram
ڈاکٹر مدیحہ نے بتایا کہ اُن کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ اتنی دور، شہر سے باہر اُن کا رشتہ نہیں کریں گی جبکہ محمد احسن کا بتانا تھا کہ اُن کے خاندان کا بھی یہی کہنا تھا کہ کراچی بہت دور ہے، وہاں رشتہ نہیں کریں گے۔
محمد احسن کا مزید کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں پھر مدیحہ کے خاندان نے بڑا قدم اٹھایا، سموگ کے دوران مدیحہ کی فیملی کراچی سے لاہور کا سفر طے کر کہ لاہور پہنچی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ 2021ء کے مئی میں اس جوڑی کا نکاح جبکہ دسمبر کی 7 تاریخ کو اس جوڑی کی شادی کی باقاعدہ طور پر تقریبات کا آغاز ہوا تھا۔شادی کی مرکزی تقریب 13 دسمبر اور 16 دسمبر کو ولیمہ ہوا تھا۔