سینیٹر سیف اللہ نیازی کاتحریک انصاف سے مستعفی ہونے کا فیصلہ 

May 26, 2023 | 19:31:PM

(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین کو ایک اور بڑا دھچکا لگنے کا امکان،سینیٹر سیف اللہ نیازی نے پاکستان تحریک انصاف سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سینیٹر سیف اللہ نیازی کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کرکے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کریں گے، سیف اللہ نیازی نے سینٹ میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم کو آگاہ کردیا ، سینیٹر سیف اللہ نیازی کچھ دیر بعد نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پارٹی کا شیرازہ بکھر گیا،اہم ترین شخصیت پارٹی عہدے سے مستعفی

مزیدخبریں