عمران خان تم ٹکٹ لے کر پھروگے لیکن ٹکٹ لینے والاکوئی نہیں ہوگا، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائز مریم نواز نے کہاہے کہ عمران خان تمہار اوقت ختم،تمہاری جماعت نے بھی تمہاراساتھ چھوڑ دیا،یہ تبدیلی جس گندے نالے سے نکلی تھی وہیں ختم ہوگی،عمران خان تم ٹکٹ لے کر پھروگے لیکن ٹکٹ لینے والاکوئی نہیں ہوگا۔
وہاڑی میں مسلم لیگ ن یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ سانحہ 9مئی پر میرادل خون کے آنسو رورہاہے،آج کاکنونشن شہد ااور ان کی فیملیز کے نام کرتی ہوں ،نوجوانوں یہ ملک آپ کاہے،آپ اس کامستقبل ہو۔
چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہاکہ 9مئی کوجو کچھ ہواباقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہوا،9مئی کے واقعات کاماسٹر مائنڈ عمران خان تھا، سانحہ 9مئی کی منصوبہ بندی زمان پارک میں کی گئی،کتنابڑاغدار ہے وہ جس نے شہداکی یادگار کوآگ لگائی ،ان کاکہناتھا کہ سانحہ 9مئی فوج کیخلاف مسلح بغاوت تھی،فوج کیخلاف مسلح بغاوت کاماسٹر مائنڈ عمران اور اس کے سہولت کار تھے ۔
مریم نواز نے کہاکہ 25مئی کالانگ مارچ جنرل عاصم منیر کی تقرری روکنے کی سازش تھی،حملوں کامقصد فوج کوکمزور کرناتھا،قوم جواب مانگ رہی ہے کہ پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے فوجی تنصیبات کارخ ہی کیوں کیا؟جوملک دشمن دہشتگرد نہ کرسکے وہ عمران خان نے کردیا ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو بڑا دھچکا،فیصل آباد سے تحریک انصاف کی سب سے بڑی وکٹ گرگئی
ان کاکہناتھا کہ ہم نے ہر ظلم برداشت کیا کارکنوں پر آنچ نہیں آنے دی،لیڈر گیدڑ نکلے گاتولوگ کیسے نکلیں گے،نہ نواز شریف جھکا،نہ خاندان جھکا،نہ کارکنوں کوجھکنے دیا،حقیقی آزادی کے نعرے لگانے والے آج پولیس کودیکھ کردوڑیں لگارہے ہیں،پہلے نوجوانوں کو ورغلایااور اب انہیں بے یارومددگار چھوڑ دیاہے،نواز شریف کاایک بھی ساتھی انہیں چھوڑ کرنہیں گیا،لوگوں کے بچے جیلوں میں جبکہ عمران خان کے بچے لندن میں آرام سے بیٹھے ہیں۔
لیگی رہنما نے کہاکہ عمران خان تمہار اوقت ختم،تمہاری جماعت نے بھی تمہاراساتھ چھوڑ دیا،یہ تبدیلی جس گندے نالے سے نکلی تھی وہیں ختم ہوگی،قوم نہ تمہیں چھوڑے گی نہ تمہارے سہولت کار ججز کو،ایک دن کی جیل میں ہی عمران خان کے کانوں سے دھویں نکلنے شروع ہوگئے ،نواز شریف کومٹانے کی کوشش کرنے والوں کواللہ تعالی نے مٹادیا،عمران خان تم ٹکٹ لے کر پھروگے لیکن ٹکٹ لینے والاکوئی نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پارٹی کا شیرازہ بکھر گیا،اہم ترین شخصیت پارٹی عہدے سے مستعفی