غیرت کے نام پر بھائیوں نے مٹی کا تیل چھڑک کر بہن کو زندہ جلا دیا

May 26, 2023 | 20:46:PM
غیرت کے نام پر بھائیوں نے مٹی کا تیل چھڑک کر بہن کو زندہ جلا دیا
کیپشن: غیرت کے نام پر بھائیوں نے مٹی کا تیل چھرک کر زندہ بہن کو آگ لگا دی
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) احمد پور سیال میں بھائیوں نے غیرت کے نام پر بہن پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی، مکمل طور پر جسم جلس جانے کے باعث خاتون انتقال کر گئی۔

احمد پور سیال میں غیرت کے نام پر بھائیوں نے مٹی کا تیل چھرک کر زندہ بہن کو آگ لگا دی، جسم مکمل طور پر جھلسنے سے خاتون نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گئی، لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الہیٰ کی ممکنہ گرفتاری، پولیس نے میڈیا کی گاڑیوں کو بھی ہٹا دیا

پولیس تھانہ گڑھ مہاراجہ نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ڈی پی اور جھنگ کے نوٹس پر کاروائی کرتے ہوئے باپ بیٹوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں باپ رجب علی، بھائی جابر، عانر اور بہنیں کوثر سمیرا اور آسیہ شامل ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق زرینہ بی بی عرف معصومہ کی 5 سال قبل عرفان نامی شخص سے شادی ہوئی تھی اور ایک بیٹی ہے، جس کے بعد زرینہ بی بی عرف معصومہ گھریلو جھگڑے کی بنا پر طلاق کے بعد ماں باپ کے ساتھ رہائش پذیر تھی، خاتون زرینہ بی بی اپنی مرضی سے آشنا مزمل ولد غلام رسول کے ساتھ چلی گئی، دوسرے دن واپس  آنے پر باپ، بھائیوں اور بہنوں نے صلاح مشورہ ہو کر مٹی کا تیل چھرک کر آگ لگا دی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

پولیس ترجمان کا مزدی کہنا ہے کہ ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب نے ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر کو تفتیش کی نگرانی سونپ دی اور روزانہ کی بنیاد پر تفتیشی مراحل سے آگاہ رکھنے کی ہدایت کی، وقوعہ کا ہر ایک پہلو سے جائزہ لیکر ایک ایک ملزم اور سہولت کار کو گرفتار کیا جائے گا، ڈی پی او جھنگ کے نوٹس پر ملزمان کی بروقت گرفتاری پر اعلی افسران اور سماجی حلقوں کی جانب سے شاباش دی گئی۔