ٹیپو سلطان کی تاریخی تلوار نیلام، قیمت کتنی ملی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) برطانیہ میں ٹیپو سلطان کی تاریخی تلوار 14 ملین پاؤنڈز میں نیلام ہو گئی۔
برطانیہ میں ٹیپو سلطان کی تاریخی تلوار کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا، جو کہ 14 ملین پاؤنڈز میں فروخت ہوئی۔یہ تلوار 18 ویں صدی میں میسور کے حکمراں ٹیپو سلطان کے نجی کوارٹر سے ملی تھی۔
ٹیپو سلطان کو دھوکے سے ان کے چند ساتھیوں کی غداری کے باعث شہید کیا گیا تھا۔ ٹیپو سلطان کی شہادت کی سازش میں ان کے غدار ساتھیوں کو برطانوی فوج کی مدد حاصل تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سونا ایک بار پھر سستا ہو گیا
ٹیپو سلطان کی یہ تلوار 14 ملین پاؤنڈز یعنی 4 ارب 93 کروڑ اور 90 لاکھ پاکستانی روپوں میں فروخت ہوئی۔
نیلام گھر کے مطابق ٹیپو سلطان کے قتل کے بعد ان کی یہ تلوار برطانوی میجر جنرل ڈیوڈ بیرڈ کو ان کی ہمت کے نشان کے طور پر پیش کی گئی تھی۔