آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا، پاکستانی ٹیم کو کتنا حصہ ملے گا؟

May 26, 2023 | 22:26:PM

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا جبکہ رنز اپ ٹیم کو  8 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے۔ مجموعی طور پر انعامی رقم 38 لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی  تیسری پوزیشن والی ٹیم جنوبی افریقہ کو ساڑھے 4 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی ایف ایف کے سابق ڈائریکٹر ممبر فراست علی شاہ پر تاحیات پابندی عائد 

چیمپئن شب کی چوتھے نمبر والی ٹیم انگلینڈ کو ساڑھے 3 لاکھ ڈالر ، پانچویں نمبر پر آنے والی ٹیم سری لنگا کو 2 لاکھ ڈالر ملیں گے۔ چھٹے نمبر پر آنے والی ٹیم نیوزی لینڈ اور ساتویں نمبر پر موجود پاکستانی ٹیم کو ایک ایک لاکھ ڈالر یعنی 2 کروڑ 85 لاکھ پاکستانی روپے دیئے جائیں گے۔

علاوہ ازیں ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دیگر ٹیمیں ویسٹ انڈیز اور بنگلادیش کو بھی ایک، ایک لاکھ ڈالر ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی انگلینڈ میں اچھی پرفارمنس کیلئے پر عزم

واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل انگلینڈ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 جون سے 11 جون تک کھیلا جائے گا۔جبکہ 12 جون کو ریزرو ڈے کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں